سعودی ملازمت کے درخواست دہندگان پرداڑھی منڈوانا ملازمت کی شرط رکھ دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 21 ستمبر 2017 18:07

سعودی ملازمت کے درخواست دہندگان پرداڑھی منڈوانا ملازمت کی شرط رکھ ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2017ء) سعودی عرب کے رہائشی احمدعلی ال کابی نے دعوی کیا ہے کہ جازان کے انسٹی ٹیوٹ آف ہاسٹیلٹی اینڈ ٹورزم نے ملازمت کے لئے اس پر داڑھی منڈوانے کی شرط عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

اس سعودی شہری نے کپمنی کی اس طرح کی شرط عائد کرنے پر فورا سوشل میڈیا کا رخ کیا اور عوام کو کمپنی کی اس شرط کے بارے میں آگاہ کیا ۔ جس پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اسکی کمپنی کی شرط کے خلاف ایکشن لینے کی حوصلہ افزائی کی ۔ احمدعلی ال کابی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے لوگوں کی جانب سے اتنی اچھی حوصلہ افزائی کی امید نہیں تھی۔ سعودی گورنریٹ اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس پر فوری ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :