پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے فوری بعد ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار ہوگئے

پی ایچ ایف ‘پاک آرمی کی جانب سے آئندہ ماہ کراچی میں11مقامی ٹیموں پر مشتمل ‘‘نشانِ حیدر ‘‘ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا جائیگا غیر ملکی کھلاڑی آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے ، سندھ رینجرز کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر یگی

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:29

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے فوری بعد ہاکی کے بین الاقوامی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے فوری بعد ہاکی کے بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے تیار ہوگئے،پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان آرمی کی جانب سے آئندہ ماہ عبد الستار ہاکی اسٹیڈیم میں11مقامی ٹیموں پر مشتمل ‘‘نشانِ حیدر ‘‘ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے نام نشانِ حیدر پانے والے شہدا ء کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنا منٹ میں شرکت کے لیے بین الاقوامی کھلاڑی آئندہ ماہ کراچی آئیں گے جن میں آسٹریلیا کے میکس ویل جیمز ہیوز، جوشوا بلیز میک کیلر، جوسلنگ سائمن کینتھ، ڈیوڈ آرتھر، زیکرے ایڈورڈ، بروٹن برکیلے فلیمنگ میتھیو اور ہولمن نکولس جیمز جبکہ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں میں مارکس گونزالو مارٹن، ماریرو ویریا جواکن، جون اگنیشیو اور بسو ایمیلیانو شامل ہیں۔

کراچی میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے سندھ رینجرز کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز نے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر (ر)خالد سجاد کھوکھر کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔