آپﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ملک میں شریعت محمدی ؐ نافذ کی جائے ‘ذکر اللہ مجاہد

عوام کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:31

آپﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ملک میں شریعت محمدی ؐ نافذ کی جائے ‘ذکر ..
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ اسلام جو نظام حکومت دیتا ہے اس کا نفاذ صالح حکمرانوں کے ذریعے ہی ممکن ہے جو اس کو نافذ بھی کرتے ہیں اور اس کی حفاظت بھی کرتے ہیں،آپﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ملک میں شریعت محمدی ؐ نافذ کی جائے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں جماعت اسلامی لاہو رکی ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ سلمان بٹ ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلا ق احمد ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، امراء علاقہ جات چوہدری محمدشوکت ، حاجی ریاض الحسن ،محمد شفیق ملک ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، عبدالرشید مرزا ، خالد بٹ ود یگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں اچھی تعلیم ہونے کے باوجود ڈگریاں ہاتھوں میں لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ، اقرباپروری عروج پر ہے، انصاف کے تقاضے غریب اور امیر کے لیے مختلف ہے، غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ،ملک کے ہر ادارے میں کرپشن کینسر کی طرح تباہی مچا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان مدینہ جیسی ریاست قائم کرنے کے لیے حاصل کیا گیا تھا مگر افسوس کہ مغرب پرست حکمرانوں نے بار بار رکاوٹیں کھڑی کیں اور وطن عزیز کو اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کی طرف آنے ہی نہیں دیا جس سے ملک بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ ہمارے مسائل کی اصل وجہ دین سے دوری ہے۔

متعلقہ عنوان :