محرم الحرام کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے 4ہزار سے زائد پولیس اہلکار و کمانڈوز تعینات ہونگے ، رینجرز بھی مدد کریں گے،ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمدشاہ

جمعرات 21 ستمبر 2017 18:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمدشاہ نے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں ،محرم الحرام کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے ہوٹلوں و گیسٹ ہاؤسزکی چھان بین جاری ہے،مشکوک افراد پر کڑی نگاہیں رکھنے کی ہدایت کی ہے ، 4ہزار سے زائد پولیس اہلکار و کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے ، رینجرز بھی مدد کریں گے ، محر م الحرام کا آغاز ہو تے ہی یکم محرم الحرام کو ہر سال کی طرح امسال بھی پولیس و رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ ہو گا، یہ فلیگ مارچ پولیس ہیڈ کواٹرزسے شروع ہو کر پورے ضلع میں گشت کرے گا، محرم الحرام کے موقع پر حیدرآباد میں یکم تا10محرم712ماتمی جلو س نکالے جائیں گے 783مجالس ہو نگیںحیدرآباد میں نویں و دسویں محرم کو 4000پولیس اہلکار و کمانڈوز تعینات ہو نگے ان کوایک سے زائد رضا کاروں اور400سو اسکاؤٹس کی مددبھی ملے گی جبکہ700سے زائد رینجرز اہلکار بھی ڈیوٹیاں دیں گے امن و امان کی صورتحال پر نگاہ رکھنے کے لیے ایس ایس پی آفس میں مرکزی کنٹرول روم بنادیا گیا ہے جہاں سے خفیہ کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے ماتمی جلوس و مجالس کی نگرانی کی جائے گی اور9محرم و عاشورہ کے دن ڈی ایس پی سٹی کے دفتر میں مانیٹرنگ روم بنایا جائے گا7,9,10محرم کے ماتمی جلوسوں میں موونگ جیمرز ڈیوائس بھی لگائی جائیں گی اور اہم عمارتوں پرواچ ٹاور زلگاکر ماہر نشانہ باز بھی تعینا ت کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

قدم گاہ مولیٰ علی ؓ سمیت 4حساس مقامات پرواچ ٹاور زلگائے جارہے ہیں وہاں سے دور بین اور نائٹ ویژول ڈیوائس کے ذریعے نگرانی ہو گی ماتمی جلوس اور مجالس میں داخلے کے مقامات پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے پولیس ترجمان کے مطابق ہر تھانہ کی پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے اور ایس ایس پی حیدرآباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ شناختی کارڈ ضروررکھیں تاکہ اسنیپ چیکنگ کے وقت انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ ہو گاڑیوں کے کاغذات بھی ہمراہ رکھنے ہو نگے جبکہ ہوٹل و گیسٹ ہاؤسز مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھیں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کرایہ داری ایکٹ کو ملحوظ رکھتے ہو ئے مکمل جانچ پڑتال کے بعد کسی کو جگہ کرائے پر دیں اور اسکی رپورٹ متعلقہ تھانہ میں ضرور کریں -