مقبوضہ بیت المقدس پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری

یہودی آباد کاراسرائیلی فوج ، پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ داخل ،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں مقدس مقام کی بے حرمتی

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:22

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گزشتہ روز131 یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصیٰ میں گزشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 131 یہودی اشرار نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق اگست میں 3 ہزار 647 صہیونیوں نے قبلہ اول پر دھاوے بولے، ان میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے 20 پولیس کے 14 اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :