میکسیکو زلزلہ،امدادی ٹیموں نے 67سالہ شخص اوراسکول کی بچی کو زندہ نکال لیا

میکسیکو میں زلزلے سے تباہ ملبے کا ڈھیر بنی عمارتوں میں زندگی کی تلاش جاری ہے، اب تک 83افراد کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:31

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) میکسیکو میں آنے والے ہولناک زلزلے کے دوسرے دن امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں بعدعمارت کے ملبے سی67 سالہ شخص اوراسکول کی بچی کو زندہ نکال لیا،زلزلے سے 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میکسیکو میں زلزلے سے تباہ ملبے کا ڈھیر بنی عمارتوں میں زندگی کی تلاش جاری ہے، اب تک 83افراد کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے۔

میکسیکو میں سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے دوسرے دن،امدادی کارروائیوں کے دوران 9منزلہ عمارت کے ملبے سے 67سالہ شخص کو زندہ نکا ل لیا گیا، زلزلہ سے گرنے والی عمارت کے ملبے میں دبے عمررسیدہ سالہ شخص کو امید نہ تھی کہ کوئی اسے ڈھونڈ بھی پائے گا۔19 ستمبر کو جب میکسیکو سات اعشاریہ ایک شدت کیہولناک زلزلے سے لرز اٹھا،تومذکورہ شخص نو منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر اپنے گھر میں موجود تھا، جب لمحوں میں عمارت کے ساتھ ساتھ اس کی دنیا ڈھیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

میکسیکو سٹی کے جنوبی علاقے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں اکیس بچے اور چار جوان جان سے گئے،زلزلے میں تباہ درجنوں اسکولوں کے ملبے سے ابھی بھی بچوں کو زندہ نکالے جانے کی امید ٹوٹی نہیں ہے۔دو ہفتوں میں دوسرے تباہ کن زلزلے کے دوسرے روزبھی ملک بھر سے رضاکار میکسیکو سٹی پہنچ رہے ہیں۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں میں انہیں نہایت صبر اور خاموشی کا مظاہرہ کرنا پڑرہا ہے تاکہ وہ ملبے میں دبے افراد کی مدد کے لیے پکارنے والی آوازیں سن سکیں۔انتظامیہ کے مطابق میکسیکو سٹی میں 44 عمارتیں گری ہیں ، زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں گیس کے اخراج سے آگ لگ گئی۔آفٹر شاکس میں مزید نقصان سے بچنے کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :