دوہری شہریت کیس ،سابق ایم این اے فرح نازاصفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:26

دوہری شہریت کیس ،سابق ایم این اے فرح نازاصفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) عدالت نے سابق ایم این اے فرح نازاصفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے دونوں خواتین کو گرفتار کرکی23ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔جمعرات کو مطابق کراچی سٹی کورٹ میں پیپلز پارٹی کی سابق ایم این اے فرح نازاصفہانی اور نادیہ گبول کے خلاف کرمنل کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عدم پیشی پر دونوں خواتین رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں خواتین نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کو 23 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ فرح ناز اصفہانی اور نادیہ گبول ضمانت پر ہیں، وارنٹ گرفتاری سٹی کورٹ نے دوہری شہریت کیس میں جاری کئے، احکامات کے باوجود دونوں اراکین کئی سماعتوں سے پیش نہیں ہو رہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد کیا جانا تھا۔واضح رہے کہ سابق سفیر حسین حقانی کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی امریکا اور نادیہ گبول کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں، ستمبر 2012 میں دونوں کو آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل قرار دے کر سپریم کورٹ کی ہدایت پر دہری شہریت کا کیس درج کیا گیا تھا۔جس پر کراچی کی سیشن عدالت میں ان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :