امت مسلمہ مشکل حالات سے دوچارہے ،برما، کشمیر،فلسطین ،عراق،افغانستان ، شام میں صہیونی طاقتیں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کا ٹ رہی ہیں ، میر یونس

عالم اسلام کے حکمرانوں پر مجموعی بے حسی غالب ہے، مقبوضہ کشمیر میں خون خرابا بند ہونا چاہئے، کنٹرول لائن پر آئے روز فائرنگ سے سول آبادی اور فوجی جوانوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے، ممبر کشمیر کونسل

جمعرات 21 ستمبر 2017 19:31

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) آج پوری امت مسلمہ انتہائی مشکل حالات سے دوچارہے ایسے نازک مرحلہ پر جبکہ پوری دنیا میں مسلمانوں کو زیرعتاب کیا جارہاہے،برما، کشمیر،فلسطین ،عراق،افغانستان ، شام میں صیہونی طاقتیں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کا ٹ رہی ہیں لیکن عالم اسلام کے حکمرانوں پر مجموعی بے حسی غالب ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہو رہی ہیں، کشمیر میں خون خرابا بند ہونا چاہیے، بھارت سرحدوں پر کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے، کنٹرول لائن پر آئے روز فائرنگ سے سول آبادی اور فوجی جوانوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کاا ظہار ممبر کشمیر کونسل و پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما میر یونس نے اپنے ایک خباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہاء پر صرف احتجاجی ریلیاں ہی کافی نہیں ہیں بلکہ امت مسلمہ جہاد فی سبیل اللہ و قتال فی سبیل اللہ جیسے عظیم حکم کو دوبارہ اپنانا ہو ۔

(جاری ہے)

حکومت کو برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی طاقتوں کو مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنی سیاسی،سفارتی و اخلاقی حمائت کے لئے کرداراداکرناچاہئے۔انہوںنے کہاکہ برمامیں مظلوم مسلمانوں پر تاریخ عالم کے بدترین مذہبی متعصبانہ مظالم کی مثال پیش نہیں کی جاسکتی، اقوام متحدہ، اوآئی سی،یورپی یونین سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے برمامیں مطالم بند کروانے اور لاکھوں مسلمانوں کی آباد کاری کیلئے انسانی بنیادوںپر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔