نا صر حسین شاہ کی جانب سے سینئر صحافیوں کے اعزا ز میں عشا ئیہ

تقریب میںبلا ول بھٹو زردا ر ی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،درا زی عمر کے لئے دعا

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:55

نا صر حسین شاہ کی جانب سے سینئر صحافیوں کے اعزا ز میں عشا ئیہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء)صوبا ئی وزیر اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے سینئر صحافیوںکے اعزا ز میں عشا ئیہ دیا جس میں سیکریٹری جنر ل پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی سندھ وقا ر مہدی ، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا،ایم پی ایز خیر النسا ء مغل ،شر میلا فا رو قی ، ،سیکریٹری اطلاعا ت عمرا ن عطا ء سو مرو،سیکریٹری محنت عبدالرشید سو لنگی ،پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کی رہنماء سعدیہ جا وید، پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی میر پو ر خا ص کے سید ذو الفقا ر علی شا ہ ودیگر نے شر کت کی ۔

تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ آج کی تقریب سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی ایک روایتی کڑ ی ہے یہ ایک مسلسل را بطہ مہم ہے جس کے ذریعے حکومت اور میڈیا کے درمیا ن مزید ہم آہنگی او ر روا بط بڑھیں گے اورمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیا ل نے کہا کہ حکومت کا میڈیا کے ساتھ بھر پو ر را بطہ ہے میڈیا کو ئی بھی خبر شا ئع کر نے سے قبل متعلقہ فر د سے تصدیق کر ے اورسیا سی شخصیت یا دیگر کے با ر ے میں تصدیق شدہ خبر شا ئع کی جائے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیںکہ ہر مشکل دور میں میڈیا کا اہم کر دا ر رہا ہے ۔

قبل ازیں رو زنا مہ پا کستا ن کے ایڈیٹر مبشر نے کہا کہ آج کی تقریب غیر رسمی ہے لیکن وزیر اطلا عا ت ہمیشہ عوام کے در میا ن رہتے ہیں اور عزت دیتے ہیں وہ عوام سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے مسائل حل کر نے پریقین رکھتے ہیں یہ سب کو وقت دیتے ہیں اور اپنی ذمہ دا ر ی احسن طر یقے سے انجا م دے رہے ہیں ۔صدر کے یو جے حسن عبا سی اور زیڈ ایچ خر م نے کہا کہ نا صر شاہ صا حب نے ہمیشہ صحا فیو ں کی فلا ح و بہبو د ،سیکیو ر ٹی اور بنیا دی کا مو ں کے لئے اپنا کر دا ر ادا کیا ہے حکومت سندھ کی جانب سے بھی صحا فیو ں کی فلاح و بہبو د کے لیے اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں ۔

مہنا ز فا طمہ زیدی ڈائریکٹر اطلا عا ت نے صحا فیو ں کو خو ش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا ۔نما یا ں سینئر صحافیوں میں قا ضی اسد عا بد ،ڈاکٹر جبا ر خٹک ،مظفر اعجا ز ،مبشر میر ، فیصل ملک ،اعجا ز الحق ،حا مد عا بدی ،منگل دا س ،امین یو سف ،قا ضی سجا د اکبر ،منظر نقوی ،اسلم خا ن ،جی ایم جما لی ،اقتدا ر انور ،سید صفدر علی ،منظر رضوی ،غلا م حسین چا نڈیو ،سید مظہر علی ،ڈائریکٹر اطلا عا ت معیز پیر زادہ اور دیگر نے شر کت کی ۔

بعد اذاںصوبا ئی وزیر اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے وزیر داخلہ سہیل انور سیا ل ،وقا ر مہدی ،شہلا رضا ،خیر النساء مغل ،سعدیہ جا وید ،سید ذوالفقار علی شاہ کے ہمرا ہ بلا ول بھٹو زر دا ر ی کی 29ویں سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا اور انکی درا زی عمر اور نیک خو اہشات کا اظہا ر کیا ۔