سری لنکن بورڈ کرکٹرز کو دورہ پاکستان کیلئے پابند نہیں کرے گا

پلیئرز بورڈ سے معاہدے کے مطابق کھیلنے کے پابند ہوتے ہیں مگر وہ دورہ پاکستان سے اپنے خدشات سے مینجمنٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں، دورہ سے دو ہفتے قبل سکیورٹی آفیشل کو لاہور بھیجا جائے گا اور اس کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں ہی ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا،لنکن بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:56

سری لنکن بورڈ کرکٹرز کو دورہ پاکستان کیلئے پابند نہیں کرے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ پلیئرز کو لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے دورہ پاکستان کا پابند نہیں کرے گا۔ورلڈ الیون کے کامیاب دورے کے باوجود 29 اکتوبر کو مختصر فارمیٹ کے میچ کیلئے سری لنکا کے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان سیکیورٹی آفیشل کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ اگرچہ پلیئرز بورڈ سے معاہدے کے مطابق کھیلنے کے پابند ہوتے ہیں تاہم وہ دورہ پاکستان سے اپنے خدشات سے مینجمنٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں، ٹیم کے دورہ سے دو ہفتے قبل سکیورٹی آفیشل کو لاہور بھیجا جائے گا اور اس کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں ہی ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

2009میں پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم پر دہشتگردی کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم میں شامل چمارا کیپوگیدارا اور سرنگا لکمل بھی شامل تھے، دونوں کو پاکستان کے خلاف مختصر فارمیٹ کیلیے سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :