ساہیوال، دو نوجوان شادی شدہ لڑکیوں نے شوہروں کے رویے سے تنگ آکر زہر کھا کر خود کشی کر لی ،دونوں جاں بحق

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:33

ساہیوال: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) یہاں نواح میں دونوجوان شادی شدہ لڑکیوں نے اپنے شوہروں کے رویے سے تنگ آکر زہر کھا کر خود کشی کر لی دونوں جاں بحق۔

(جاری ہے)

موضع ہوتا کے عرفان محنت کش کی 21سالہ بیوی شاہدہ اور اس کی ساس میں آئے روز لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور خاوند الٹا اسے ڈانٹا جس پر شاہد ہ نے خاوند کے رویہ سے تنگ آکر گھر میں پڑی ہوئی دانے دار زہریلی سپرے پی لی جس سے وہ بیہوش ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

چک41/12-Lمیں ایک کاشتکار فرزند علی کی 22سالہ بیوی شہناز نے اپنے خاوند سے روز روز کی لڑائی سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں آٹھ گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔