اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف کریمنل کوڈ کے تحت کارروائی کا امکان

پی ایس ایل فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا ریکارڈ طلب ،ٹریبونل کے بعد ایف آئی اے کھلاڑیوں سے تحقیقات کرے گی

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:42

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف کریمنل کوڈ کے تحت کارروائی کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیخلاف کریمنل کوڈ کے تحت کارروائی کا امکان،پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ایک کے بعد ایک کھلاڑی ٹریبونل سے سزا حاصل کرتاجارہا ہے لیکن اس کے بعد ان کی جان چھوٹنے والی نہیں ہے۔ ٹریبونل کے بعد اب ایف آئی اے فکسر کھلاڑیوں سے تحقیقات کرے گی۔ایف آئی اے نے پی ایس ایل فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹرز کے کنٹریکٹس، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور موبائل فونز کاڈیٹا حاصل کرنے کیلئے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کی ہے۔رواں سال فروری میں جب اسکینڈل سامنے آیا تھا تو اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ نجم سیٹھی نے درخواست کی تھی کہ پہلے بورڈ کی تحقیقات مکمل ہونے دی جائیں پھر ایف آئی اے اپنی تحقیقات کرے۔اب شرجیل خان اورخالد لطیف کیس کا فیصلہ آچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ریکارڈ ملنے کے بعد ایف آئی اے دونوں کرکٹرز کیخلاف کریمنل کوڈ کے تحت کارروائی کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :