پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 9 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہو گئے

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 9 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ستمبر 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 9 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 28 کروڑ 36 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 81 کروڑ 61 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 ستمبر 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :