جنوبی وزیرستان، کانی گرم میں کیپٹن فصیح شہید کے نام سے منسوب قلعہ کا افتتاح ہوگیا

کیپٹن فصیح شہید نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شھادت نوش کیاتھا

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:23

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) جنوبی وزیرستان کانی گرم میں کیپٹن فصیح شہید کے نام سے منسوب قلعہ کا افتتاح کردیا گیا ۔جنوبی وزیرستان وانا کے جی او سی میجر جنرل نعمان ذکریا نے قلعہ کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر پاک ارمی کانی گرم ایریا 55بریگیڈ کے کمانڈنٹ بریگیڈئیر عرفان احمد ملک اور شہید کیپٹن کے والد بریگیڈئیر ریٹائرڈ بابر آمین،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لدھا محمد نائب الدین داوڑ اور محسود و برکی قبائل کے درجنوں سرکردہ عمائدین بھی موجود تھے۔

کیپٹن فصیح شہید جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شھادت نوش کیاتھا ۔پاک ارمی نے کانی گرم کے حسین بلند و بالاء پہاڑی پر کیپٹن فصیح شہید کے نام سے ایک بہت بڑا قلعہ بنا کراس کا باقائدہ افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

افتتاح کی تقریب میں حصہ لینے کے لئے فصیح شہید کے والد بابر آمین بھی لاہور سے مدعو کرکے کانی گرم ائے تھے۔۔کیپٹن فصیح شہید کے نام سے منسوب قلعہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل نعمان ذکریا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے جوانوں نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن فصیح شہید ایک بہادری جوان تھے جس نے نہایت بہادری سے دہشت گردوں پر حملہ کیا ۔اور ان کو بھگانے پر مجبور کیا ۔ان کا کہناتھاکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن فصیح شہید ہوگئے۔ان کا کہناتھا کہ پاک آرمی نے کیپٹن فصیح شہید کے نام سے یہ قلعہ منسوب کیا ہے۔اور رہتی دنیا تک یہ قلعہ اس کے نام سے یاد رکھی جائے گی۔کیپٹن فصیح شہید کے والد بریگڈئیر ریٹائرڈ بابر آمین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جواں سال بیٹے کی شھادت پر وہ فخر کرتے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ فصیح شہید ابتداء ہی سے ملک کی خاطر جنگ لڑتے ہوئے جام شھادت نوش کرنا کا خواہش مند تھا ۔ان کا کہناتھا کہ انھوں نے جس بھادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اس پر وہ فخر کرتے ہیں۔قبائلی عمائدین نے کیپٹن فصیح شہید کے والد بریگڈئیر ریٹائرڈ بابر آمین کے بیٹے کی شھادت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کیپٹن فصیح شہید سمیت سینکڑوں جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شھادت نوش کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ یہ علاقہ بد امنی کا گڑھ تھا مگر پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں سے یہ علاقہ اب پاکستان کا سب سے پرامن علاقہ بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :