ٹاپ سیڈڈ ڈیمی سچرز اور ایلیسی مارٹنز گوانگژو انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں داخل

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:26

ٹاپ سیڈڈ ڈیمی سچرز اور ایلیسی مارٹنز گوانگژو انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ..
گوانگژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) ہالینڈ کی ڈیمی سچرز اور انکی بیلجیئم کی جوڑی دار ایلیسی مارٹنز گوانگژو انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں کروشیا کی جانا فٹ اور انکی آسٹریلوی جوڑی دار لیزٹی کابریرا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

چین کے مشہور شہر گوانگژو میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ ویمنز ڈبلز میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کی ڈیمی سچرز اور انکی بیلجیئم کی جوڑی دار ایلیسی مارٹنز نے حریف جوڑی کے خلاف پہلے سیٹ میں 4-1 سے کامیابی حاصل کی تھی کے حریف جوڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکی اور ہالینڈ کی ڈیمی سچرز اور انکی بیلجیئم کی جوڑی دار ایلیسی مارٹنز نے بآسانی ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔۔

متعلقہ عنوان :