اسوا فٹ بال اکیڈمی ٹیم ڈسٹرکٹ انڈر 16 فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کل سوات روانہ ہوگی

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:26

اسوا فٹ بال اکیڈمی ٹیم ڈسٹرکٹ انڈر 16 فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) اسوا فٹ بال اکیڈمی ٹیم ڈسٹرکٹ انڈر 16 فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے (کل) جمعہ کو سوات روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

18 رکنی ٹیم میں ودود خان(کپتان)، افنان قریشی، کاشان خان، عاطف، شاہین خان، تنزیل(گول کیپر)، وہاب، سمیع، ابراہیم، اسماعیل، عاصم، احمد، ریاض، لطیف، عمیر، فیضان، علی، صدیق الرحمن اور عتیق شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ عثمان یامین منیجر اور صدیق بنگش کوچ ہونگے۔

کوچ صدیق بنگش نے امید ظاہر کی ہے کہ اسوا اکیڈمی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں اسوا اکیڈمی اسلام آباد، چڑچل اکیڈمی لوئر دیر، مالاکنڈ اکیڈمی، سور اکیڈمی اور فانا اکیڈمی مالاکنڈ شامل ہیں اور ایونٹ میں سنگل لیگ کی بنیاد میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا۔۔

متعلقہ عنوان :