Live Updates

سانحہ ماڈل ٹائون کیس، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کرنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ، اعجاز احمد چوہدری

کی رپورٹ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ نے دبا رکھی تھی ، سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل پھانسی کے پھندے پر پہنچنے میں چند روز باقی ہے شہیدوں اور مظلوموں کا خون رنگ لائے گا، رہنما تحریک انصاف

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:27

سانحہ ماڈل ٹائون کیس، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کرنے کے حوالے سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کیس، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کرنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام میں شہباز شریف ، رانا ثناء اللہ و دیگر افراد ملوث ہے ، تین سالوں سے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ نے دبا رکھی تھی ، سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتل پھانسی کے پھندے پر پہنچنے میں چند روز باقی ہے شہیدوں اور مظلوموں کا خون رنگ لائے گا ، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ میں اصل قاتل بے نقاب ہو چکے ہے ، شہداء کے ورثاء کو جلد انصاف ملے گا ،لاہور ہائیکورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، گارڈ فادر 2اور انکے حواری اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں جنہوں نے اقتدار کے نشے میں دھت ہو کر چودہ افراد کو قتل اور 90سے زائد افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا ،پانامہ کے بعد سانحہ ماڈل ٹائون کا کیس حکمرانوں کے گلے کا پھند ا ثابت ہوگا اب انکا بچنا نا ممکن ہو چکا ہے ، اس تاریخی فیصلے سے عوام کا اعتماد عدلیہ پر بڑا ہے ،عدلیہ ہی عوام کے حقوق کی ضامن ہے اسحاق ڈار بے شرمی اور ڈھٹائی سے اپنے عہدے کے ساتھ چمٹے ہوئے ہے انہیں فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے ان سب کا ٹھکانا جیل ہے ،جلد ظالم اپنے انجام کو پہنچیں گے جس کا قوم شدت سے انتظار کر رہی ہے ، سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ شائع ہونے کے بعد اصل حقائق قوم کے سامنے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف کی اصلیت بھی عوام کے سامنے آ چکی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات