ارسا نے مہمندڈیم ( منڈا ڈیم ) کی تعمیر کے لئے این او سی جاری

منصوبے سے چھ لاکھ 76ہزار ایکڑ فٹ پانی میسر ہو گا

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) ارسا نے مہمندڈیم ( منڈا ڈیم ) کی تعمیر کے لئے این او سی جاری کر دی ہے منصوبے سے چھ لاکھ 76ہزار ایکڑ فٹ پانی میسر ہو گامنصوبے پر آئندہ سال کے ستمبر میں کام شروع ہو گا اور مئی 2024میں مکمل ہو گا اس سے 16737ایکڑ علاقہ بھی سیرا ب ہو گا جبکہ 800میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی منصوبے پر واپڈا13ارب ڈالر خرچ کریگا دریائے سوات پربننے والا منڈ ا ڈیم پر تاخیر سے کام شروع ہو گا اس ضمن میں ارسا نے منڈا ڈیم کے لئے این او سی جاری کرنے کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت ، فاٹا سیکرٹریٹ سمیت متعلقہ حکام کو باقاعدہ طور پرآگاہ کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :