اے این پی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ، صوبائی کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاس بھی طلب

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس کل بروز جمعہ سہ پہر تین بجے باچا خان مرکز میں منعقد ہو گا، پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اجلاس کی صدارت کریں گے اور اس میں تنظیمی کارکردگی سمیت مجموعی سیاسی صورتحال ،صوبے کو درپیش مسائل اور آٴئندہ ہونے والے صوبائی کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی تیاری کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اے این پی کی صوبائی کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے اجلاس بالترتیب مورخہ25اور26ستمبر بروز پیر و منگل صبح 10بجے باچا خان مرکز میں طلب کئے ہیں،پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کابینہ ، کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے تمام متعلقہ ممبران کو اجلاسوں میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :