ریڈیو موجودہ جدیددور میں بھی مواصلات کاایک اہم اور موثرذریعہ ہے اور عوامی رائے بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،سید امیر حسین شاہ
ریڈیو کی اہمیت کے پیش نظر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ضلعی سطح پرریڈیو سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیاہے پہلے مرحلے میں پشاور اور مردان کے بعدکوہاٹ، سوات اور ایبٹ آباد میں ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کر دئیے ہیں،ڈی جی انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنزخیبر پختونخوا
جمعرات 21 ستمبر 2017 22:03
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن سلیم خان، سیکشن آفیسرانفارمیشن محمد خلیل اور سٹیشن منیجر ریڈیو سٹیشن کوہاٹ ارشاد آفرید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے نمایاںاقدامات کئے ہیں اورتمام اداروں کوکرپشن اور اقرباء پروری سے پاک کرکے عوام کے سامنے جواب دہ بنا دیا ہے انہوں نے اس سلسلے میں تعلیم، صحت اور پولیس کے شعبوں میں لائے گئے اصلاحات کاخصوصی طور پر ذکر کیا لہذا ان اقدامات سے عوام کو آگاہ رکھنا انتہائی اہم ہے جس کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا موثر استعما ل کیا جارہاہے۔
امیر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارا صوبہ بہت پسماندہ صوبہ ہے اور اس کی پسماندگی دور کرنے اور اسے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم سب نے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کراتفاق و اتحادکا مظاہرہ کرنا ہو گا اوراخلاص کے ساتھ حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔انہوں نے اپنے پیغام میں عوام خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مٹی سے محبت کریں اور ملک کی ترقی کے لئے آگے بڑھ کر اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.