جاپانی سفاتخانہ اور پی این سی اے کے اشتراک سے منعقدہ موسیقی پروگرام میں پاکستانی اور جاپانی گلوکاروں وفنکاروں کا فن کا مظاہرہ

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے اشتراک سے موسیقی کا مشترکہ پروگرام منعقد کیا اوراین آئی ایچ او این کی رونمائی ’’پاکستان اور جاپان سے موسیقی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں پاکستانی اور جاپانی گلوکاروں وفنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔

یہ پروگرام پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی ای) کے آڈیٹوریم نیشنل آرٹ گیلری میں منعقد ہوا۔ تکانابے مس تباتا اور مس کیتا گاوا نے پاکستانی فنکاروں کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین کو اپنے فن سے محظوظ کر کے داد پائی۔ جاپانی سفارتخانہ کے مطابق موسیقی کا یہ پروگرام پاکستان اور جاپان کے مابین سفارتی تعلقات کی 65ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد کیا گیا جبکہ جاپانی سفارتخانہ نے اسلام آباد میں کئی رنگا رنگ ثقافتی تقریبات منعقد کیں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی سال بھر کے دوران مختلف ثقافتی تقریبات منعقد ہوں گی جن کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے مابین موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے آغاز پر پاکستان میں جاپان کے عبوری ناظم الامور جونیا متسورا نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ نے پاکستانی عوام کے ساتھ جاپانی ثقافت کا تبادلہ کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ثقافت کے اس تبادلہ سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کو قریب لانے اور اکٹھا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے سالہا سال سے قائم تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔متسورا نے جاپانی فنکاروں کی پاکستان میں آمد کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر پشاور سے آنے والے پاکستانی فنکاروں کی بھی تعریف کی۔ جاپانی ناظم الامور متسورا نے پروگرام کے انعقاد پر پی این سی اے کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :