سپلائی ملنے کے بعد پیٹرول کی صورتحال معمول پر آنے لگی

زیادہ تر پیٹرول پمپس کھل گئے ، چند ایک تاحال بند ہیں ، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) لاہور میں واقع مختلف پیٹرول پمپس سپلائی ملنے کے بعد دوبارہ کھل گئے جس سے پیٹرول کی صورتحال معمول پر آنے لگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مارکیٹ میں اپنے شیئر کے مطابق گزشتہ ماہ پیٹرول درآمد نہیں کیا تھا جس سے پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی اور شہر کے کئی علاقوں میں پیٹرول دستیاب نہیں تھا اور جن پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب تھا وہاں شہریوں کی قطاریں دیکھی جارہی تھیں لیکن اب سپلائی ملنے کے بعد پیٹرول کی صورتحال معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے اور زیادہ تر پیٹرول پمپس کھل گئے ہیں لیکن تاحال چند پیٹرول پمپس بند ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں صورتحال بالکل معمول پر آجائے گی ۔

صورتحال معمول پر آجانے سے شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :