گورنرخیبرپختونخوا کا نذیرخان کی والدہ کی وفات پر تعزیت

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:27

گورنرخیبرپختونخوا کا نذیرخان کی والدہ کی وفات پر تعزیت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا جمعرات کے روزشمالی وزیرستان ایجنسی میں رکن قومی اسمبلی نذیرخان کی رہائش گاہ گئے اوراُن سے والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کی گورنر نے رکن قومی اسمبلی نذیرخان کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اوردرجات کی بلندی اورغمزدہ خاندان کے دیگر افراد کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا بھی کی ۔