نامعلوم افراد اٹھا کر لے کر گئے 6گھنٹے بعد چھوڑ دیا تھا‘خواجہ ندیم وائیں

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:27

نامعلوم افراد اٹھا کر لے کر گئے 6گھنٹے بعد چھوڑ دیا تھا‘خواجہ ندیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے حلقہ این اے 119کے وائس چیئرمین خواجہ ندیم وائیں نے کہاکہ حلقہ این اے 120کے الیکشن کے روز کچھ نامعلوم افراد ان کو نسبت روڈ کے علاقے سے اٹھا کر لے گئے تھے اور پھر 6گھنٹوں بعد چھوڑ دیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ خواجہ ندیم وائیں حلقہ این اے 119کی یوسی نسبت روڈ کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ۔خواجہ ندیم وائیں کسی شخص یا ادارے کا نام لینے سے گریزا ں ہیں کہ ان کوکیوں اور کس وجہ سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :