کھلاڑیوں کو لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کیلئے دورہ پاکستان کا پابند نہیں کیا جائیگا،سی ای او سری لنکن بورڈ

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:27

کھلاڑیوں کو لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کیلئے دورہ پاکستان کا پابند نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کے لئے دورہ پاکستان کا پابند نہیں کرے گا،ورلڈ الیون کے کامیاب دورے کے باوجود 29 اکتوبر کو مختصر فارمیٹ کے میچ کے لئے سری لنکا کے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان سکیورٹی آفیشل کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ اگرچہ کھلاڑی بورڈ سے معاہدے کے مطابق کھیلنے کے پابند ہوتے ہیں تاہم وہ اپنے خدشات سے مینجمنٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں، ٹیم کے دورہ سے دو ہفتے قبل سکیورٹی آفیشل کو لاہور بھیجا جائے گا اور اس کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں ہی ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

2009 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم پر دہشتگردی کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم میں شامل چمارا کیپوگیدارا اور سرنگا لکمل بھی شامل تھے، دونوں کو پاکستان کے خلاف مختصر فارمیٹ کیلئے سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :