پشاور، نوجوان لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ دیں ،سیف بلڈ ٹرانسفیوژن

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) سیف بلڈ ٹرانسفیوژن نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ دیں کیونکہ خون دینے سے کسی کے صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

سیف بلڈ ٹرانسفیوژن کے نیشنل کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر حسن عباس ظہیر، ڈاکٹر شمس الرحمان اور حمزہ فائونڈیشن کے سربراہ اعجاز علی خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند شخص ہر تین ماہ بعد جبکہ خاتون چار ماہ بعد خون کا عطیہ دے سکتی ہے جس سے ان کی صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے بلکہ ان کی صحت اور بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 17 سال سے لیکر 60 سال تک ایک صحت مند انسان خون کا عطیہ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ چھ بڑے ہسپتالوں کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے اس کے علاوہ سوات ‘ ڈیرہ اسماعیل خان اور ایوب میڈیکل کالج میں جاری لیبارٹریوں پر 2018 ء تک کام مکمل کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :