پشاور، پیشہ وارانہ تعلیم کافروغ وقت کی ضرورت ہے، وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحبیب احمد

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) اسلامیہ کالج پشاورمیں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحبیب احمد نے کہاہے کہ پیشہ وارانہ تعلیم کافروغ وقت کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ دورسائنس اورٹیکنالوجی کاہے ،اپنے گھربیٹھنے کبھی بھی کسی بھی وقت اپنے سمارٹ فون اورلیپ ٹاپ کی بدولت پوری دنیامیں باآسانی کاروبارکرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعرات اظہاراسلامیہ کالج میں داخلہ لینے والے طلباء وطالبات کے استقبال میں مینجمنٹ سائنسز کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اسلامیہ کالج پشاورمیںمیرٹ پرمنتخب ہونے والے طلباء کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی قابلیت کی بناء پرآج یہاں موجود ہیں اوراپنی قابلیت کابھرپوراستعمال کرتے ہوئے ہی پوری دنیامیں اپنی معیشت بہتربناسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :