ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی مردان کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1ارب 83کروڑ سے زائد کی منظوری دی گئی

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:31

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء)ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی مردان کااجلاس ڈیڈک چیئرمین کے دفترمیں منعقدہواجس کی صدارت ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے افتخارعلی مشوانی نے کی،اجلاس میں ایم پی ایزجمشیدمہمنداورعبیدمایارکے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں ضلع بھرکے عوامی مفادکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 83کروڑ7لاکھ 53ہزارروپے کی منظوری دی گئی ،اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افتخارعلی مشوانی نے کہاکہ متعلقہ سکیموں کوبروقت مکمل کیاجائے اورکام کے دوران معیاراورمقدارکاخاص خیال رکھاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے متعلقہ حکام کوسختی سے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں شرکت کیلئے مکمل تیارہوکرآیاکریں اوراپنے ساتھ متعلقہ سکیموں کے پی سی ون اوردیگرمتعلقہ دستاویزات لائیں ۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی انجام دہی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی اورمتعلقہ افرادکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔