پشاور،ضلعی انتظامیہ کی گرانفرشوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف مختلف کاروائیاں143 افراد کو گرفتار کر لیاگیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:31

پشاور،ضلعی انتظامیہ کی گرانفرشوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف مختلف کاروائیاں143 ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) ضلعی انتظامیہ نے تین دنوں کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفرشوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کاروائیاں کر تے ہوئے 143 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شازیہ عطاء نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں کاروائی کرتے ہوئے گرانفروشی اور دکانوں سے باہر تجاوزات قا ئم کر نے پر 32 افراد کو گرفتار کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمدنے قصہ خوانی، اور تھانہ شاہ قبول کے علاقوں میں گرانفروشوں اور دکانوں سے باہر سامان رکھنے پر 18 افراد کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کنڈی نے ہشتنگری اور جی ٹی روڈ پر کاروائی کر تے گرانفروشی اور تجاوزات پر 16 افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب عمر نی بورڈ بازار اور یونیورسٹی روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے گرانفروشی پر 29 افراد کو گرفتار کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعیداللہ جان نے چمکنی اور پشتخرہ کے علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 25 افراد کو گرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین اور جاوید انور کمال نے مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے چارسدہ روڈ پر گرانفروشی اور دکانوں سے باہر سامان رکھنے پر14 افراد کو گرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے کاروائی کر تے ہوئے تہکال اور ورسک روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے گرانفروشی پر 9 افراد کو گرفتار کیا۔ ان گرفتار افراد میں نانبائی، ریسٹورنٹ مالکان، دودھ فروش، سبزی و فروٹ فروش، قصاب اور دیگر شامل ہیں انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :