چنیوٹ ،تھانہ محمد والا میں دو سگے بھائیوں کی قاتل ان کی ماں نکلی

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:41

چنیوٹ ،تھانہ محمد والا میں دو سگے بھائیوں کی قاتل ان کی ماں نکلی
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) تھانہ محمد والا کے علاقہ میں دو سگے بھائیوں کی قاتل ان ماں نکلی تفصیلات کے مطابق تھانہ محمد والا کے علاقہ حاجی عثمان میں گذشتہ سے پیوستہ روز مراتب علی اور مدثر کی نعشیں نالے سے ملی تھیں پولیس تھانہ محمد والا کے مطابق ابتدائی تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں بھائیوں کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو ان کی والدہ خاتون بی بی اور چچا نوراکبر نے قتل کیا ہے چونکہ بچوں کے نام وارثت کی دس ایکٹر زمین تھی جسے وہ ہتھیانا چاہتے تھے دس سال قبل مراتب اور مدثر کے والد منشاء کو اس کے سگے بھائی نوراکبر نے قتل کیا تھا اس مقدمہ کی مدعیہ منشاء کی بیوہ اور ان بچوں کی ماں تھی جس نے صلح کرکے کیس کو ختم کردیا تھا اور قاتل نوراکبر سے شادی کرلی تھی اب انہیں ڈر تھا کہ یہ بچے جوان ہوکر اپنے باپ کے قتل کا بدلہ ان دونوں سے نہ لے لیں پولیس نے خاتون بی بی کو گرفتا ر کرلیا ہے جبکہ نوراکبر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :