عدالت سے آصف زرداری نہیں ، مشرف بھاگے ہوئے ہیں ،

بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت سے انصاف کی اپیل دائر کی ہے نائب صدر پی پی پی پی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:45

عدالت سے آصف زرداری نہیں ، مشرف بھاگے ہوئے ہیں ،
اسلام آباد/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) نائب صدر پی پی پی پی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت سے انصاف کی اپیل دائر کی ہے ۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے دس سال ہو چکے ہیں اور ہم اب بھی انصاف کے لئے لڑ رہے ہیں۔ آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ہر فورم پر اپیل اور انصاف کے لئے لڑنے کے لئے تیار ہے۔

ہم انصاف کے لئے ہر دروازے پر دستک دیں گے کیوں کہ پوری قوم بی بی شہید کے قتل کیس میں انصاف مانگ رہی ہے۔ جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف کی جانب سے آصف علی زرداری کے خلاف الزامات کے جواب میںشیری رحمان نے کہاہے کہ پی پی پی نے کورٹ میںبی بی قتل کیس فیصلے کے خلافت تین اپیل کی ہیں تو پرویز مشرف بہکنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

آج پہلی پیشی تھی تو پرویز مشرف کا یے حال ہے ، آگے کیا ہوگا۔ہم سب جانتے ہیں کہ بی بی شھید نے مارک سہیگل کو اپنی ای میل میں جنرل مشرف کا نام لیا تھا۔ اب وہ فکر مند ہے کہ اس سے سوالات پوچھے جائیں گے، یے چور مچائے شور کی بہترین مثال ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ اگر میر مرتضی بھٹو اور بی بی کے قاتل کا مشرف کو پتہ تھا تو ابھی تک چپ کیوں تھے۔

مشرف نے ملک پردس سال حکومت کی مرتضی بھٹوقتل کیس حل کیوں نہیں کیا۔ بی بی کے شہادت کہ دس سال بعد آج مشرف کو اچانک یاد آیا کہ بی بی کا قاتل کون ہے۔ مشرف جو باتیں ابھی کر رہے ہیں وہ باتیںاس نے انسدادہشت گردی عدلات میں کیوں نہیں کی۔اقوام متحدہ کے کمیشن میں مشرف کیوں نہیں بولی آصف زرداری دل کی بیماری کا بہانہ کر کے عدالتوں سے نہیں بھاگے، مشرف بھاگا ہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ مشرف نے سب باتیں کی یے نہیں بتایا کہ جائے حادثہ دھونے کا حکم کس نے دیا۔ ان کے اپنے لوگوں نے ثبوت کیوں دھوئے اور جرم کو چھپانے کی کوشش کیوں کی جائے شہادت کس کہ کہنے پر دھوئی گئی یے کیس کا بنیادی سوال ہے ، عدالت دس سال میں اس سوال کا جواب نہیں حاصل کر سکی۔ مشرف عدالت کو اس سوال کا جواب ڈھونڈنے میں مدد کریں۔ شیری رحمان نے کہا کہ پرویز مشرف شاید بھول گئے ہیں کہ آصف علی زرداری نے بی بی شہید کے قتل کے بعد پاکستان کھپے کا نارہ لگا کر ملک کو پچایا تھا۔ آصف علی زرداری کیس سے چھپتے تو فیصلے کے خلاف تین اپیل دائر نہ کرتے۔ ہم کیس عدالت میں لڑ رہے ہیں سوشل میڈیا پر نہیں۔ آپ میں ہمت ہے تو آکے عدالت میںآکے بیان دیں۔