عدالت پرویز مشرف کو بلا کر ثبوت مانگے ،ْ پیپلز پارٹی

پرویز مشرف کو ملک میں واپس لا کر بینظیر قتل کیس میں ٹرائل کیا جائے اور ان کے ریڈ وارنٹ اپشو کئے جائیں ،ْ خورشید شاہ پرویز مشرف خود کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بے گناہ سمجھتے ہیں تو عدالت کے سامنے پیش ہوں ،ْ سعید غنی ،ْ شیری رحمن

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:50

عدالت پرویز مشرف کو بلا کر ثبوت مانگے ،ْ پیپلز پارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت پرویز مشرف کو بلا کر ثبوت مانگے ،ْپر ویز مشرف کو ملک میں واپس لا کر بینظیر قتل کیس میں ٹرائل کیا جائے اور ان کے ریڈ وارنٹ اپشو کئے جائیں ،ْ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے ایک وڈیو بیان میںالزام عائد کیا کہ مرتضیٰ بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قتل میں آصف علی زر داری ملوث ہیں ۔

پرویز مشرف کے بیان پر رد عمل میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہاکہ اب تو یقین ہوگیا کہ بے نظیر کے قتل میں پرویز مشرف ملوث ہیں ،ْانہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف یہ معلوم تھا کہ اصف زرداری کا بیت اللہ محسود سے تعلق رہا ہے تو پہلے کیوں نہیں بتایا۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ پرویز مشرف کو ملک میں واپس لا کر بینظیر قتل کیس میں ٹرائل کیا جائے اور ان کے ریڈ وارنٹ اپشو کئے جائیں ۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف کا ملک سے باہر رہنے کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ وہ بینظیر قتل کیس میں ملوث ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف بے نظیر بھٹو قتل سے متعلق آصف زرداری پر الزام کی بات پہلے بھی کر چکے ہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کا نام ہے ،ْوہ وطن واپس آئیں اور عدالت میں اپنی صفائی دیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف آصف زرداری پر پہلے بھی الزام لگا چکے ہیں اور ان کے الزامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے عدالتی فیصلے پر اپیل سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کے نتیجے میں پرویز مشرف پر کیس چلا اور وہ عدالت سے مفرور ہونے کے بعد اب ملک سے باہر بیٹھ کر الزام تراشی کر رہے ہیں۔

سعید غنی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ایف آئی اے اور اقوام متحدہ سے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرائیں تاہم اس کیس کے فیصلے سے ہماری جماعت اتفاق نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا ذمہ دار بھی آصف زرداری کو ٹھہرایا ،ْوہ نامزد ضرور تھے لیکن عدالت نے انہیں اس مقدمے میں باعزت بری کیا تھا۔سعید غنی نے کہا کہ اگر پرویز مشرف خود کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بے گناہ سمجھتے ہیں تو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشروف کی جانب سے یہ الزام اپیل کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے اور انھوں نے توجہ حاصل کرنے کیلئے میڈیا میں نیا شوشہ چھوڑا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں پرویز مشرف کو اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے اور پہلے تو وہ عدالت کا سامنے کر کے اپنی بے گناہی ثابت کریں اور اگر اٴْن کے پاس اس حوالے سے شواہد موجود ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔ شیری رحمن نے کہاکہ پرویز مشرف مرتضیٰ قتل اور بی بی شہید بھٹو کے قتل کے حوالے سے اب تک کیوں خاموش رہے انہوںنے کہاکہ فیصلے کے خلاف اپیل پر پہلی سماعت ہوئی ہے اور ان کو تکلیف شروع ہوگئی ہے انہوںنے کہاکہ ہم نے تین اپیلیں دائر کی ہیں اور اس کو سنجیدہ لے رہے ہیں ۔