بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کی سفارش پر حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 3.90 روپے کا اضافہ کر دیا بجلی کے عدم استعمال پر میٹرز کے چارجز میں بھی اضافہ کر دیا ہے، سنگل اور تھری فیز میٹرز پر 75 سی150 روپے ماہانہ چارجز وصول ہوں گے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے بوجھ تلیپسی عوام پر ایک اور ظلم ہے،قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹیکس کو فی الفور واپس لیاجائے۔