ایم پی اے پی ٹی آئی ڈاکٹر مراد راس نے پولیس کی گولیاں چوری ہونے سے متعلق ، تحریک التواء اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پولیس کی گولیاں چوری ہونے لگیں یا مارکیٹ میں آ گئیں، شہر میں ڈکیتی کے دوران ربڑ کی گولیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سول لائنز ڈویڑن اور تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں نیو چوبرجی پارک میں ڈکیتی دوران ڈاکو?ں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا واردات میں ربڑ کی گولیوں کے استعمال پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ کیونکہ ربڑ کی گولیاں صرف پولیس کے زیر استعمال ہوتی ہیں اینٹی رائٹ فورس کو ربڑ کی گولیاں سپیشل منگوا کر دی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :