پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:08

پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں ، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔ سچل کے علاقے میں رینجرز نے کاررائی کرتے ہوئے دو ملزمان علی اور عبید اللہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان فضل داد عرف مام پٹھان ، امتیاز اکبر اور شیر خان کو گرفتار کیا ۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں ۔ سرجانی اور ناظم آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان رفیق ، شیر یار ، محسن ، سید میر خان ، محمد فاروق ، شیراز ، ممتاز ، سیدل ، محمد بلال اور مثل خان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :