پوپ فرانسس کے نمائندہ خصوصی روبرٹ مکالک کی پاکستان ہاؤس میں سید مصطفی کمال سے ملاقات

مصطفی کمال پاکستان میں واحد سیاستدان ہیں جو انفرااسٹرکچر کیساتھ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس پر بات کر رہے ہیں، روبرٹ مکالک

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:08

پوپ فرانسس کے نمائندہ خصوصی روبرٹ مکالک کی پاکستان ہاؤس میں سید مصطفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال سے پوپ فرانسس کے نمائندہ خصوصی روبرٹ مکالک نے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سید مصطفیٰ کمال نے روبرٹ مکالک کو پاکستان ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مسیحی برادری کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر روبرٹ مکالک نے کہا کہ سید مصطفیٰ کمال پاکستان میں واحد سیاستدان ہیں جو انفرااسٹرکچر کے ساتھ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس پر بات کر رہے ہیں، انہوں نے سید مصطفیٰ کمال کی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار اور امن کی خاطر جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کے نیک مقاصد میں کامیابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :