ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا دلچسپ و عجیب واقع، ہرڈک پانڈیا کیچ اور رن آئوٹ ہونے کے باوجود حیران کن طور پر ناٹ آئوٹ قرار

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:24

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا دلچسپ و عجیب واقع، ہرڈک پانڈیا کیچ اور رن آئوٹ ..
کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر ہرڈک پانڈیا آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں کیچ اور رن آئوٹ ہونے کے باوجود حیران کن طور پر ناٹ آئوٹ قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا دلچسپ اور انوکھا واقع رونما ہوا، بھارتی اننگز کے 48 ویں اوور میں پانڈیا نے آسٹریلوی بائولر کین رچرڈسن کی فل ٹاس گیند پر کیچ آئوٹ ہونے کے بعد پویلین کی راہ لی لیکن آسٹریلوی قائد نے ممکنہ طور پر نو بال کے خدشے کے پیش نظر گیند سیدھی بائولر کی طرف پھینکی اور انہیں رن آئوٹ بھی کرا دیا لیکن اس موقع پر بارش بھی آ گئی جس کی وجہ سے گرائونڈ میں موجود دونوں ایمپائرز کی توجہ ہٹ گئی اور انہوں نے کھلاڑیوں کو گرائونڈ سے باہر جانے کا کہا، بعدازاں دوبارہ میچ شروع ہونے کے بعد ری پلے دیکھنے کے بعد گیند کو نو بال قرار دیا گیا جبکہ رن آئوٹ ہونے کے باوجود بھی پانڈیا آئوٹ ہونے سے بچ گئے کیونکہ پانڈیا نے یقین کر لیا تھا کہ وہ کیچ آئوٹ ہو گئے ہیں اسلئے انہوں نے رن مکمل کرنے کی ضرورت نہ سمجھی اور آئی سی سی کے قانون کے تحت ایسی صورت میں کھلاڑی کو ناٹ آئوٹ قرار دیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :