Live Updates

نیا پاکستان وہ ہو گا جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا گیاتھا، نئے پاکستان میں کمزور کو اوپر آنے کا موقع ملے گا،ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق میسر ہوں گے،میرٹ لے کر آئیں گے،

جنگل میں ایک شیرسارے جانوروں پر حملے کرتا ہے، سارے ہرن اتفاق سے شیر کو بھگا سکتے ہیں،یہاں ظلم کا نظام ہے، ایلیٹ سسٹم بن گیا ہے،محنت کش ہمیشہ نیچے رہے گا لیکن اشرافیہ کیلئے سب کچھ ہے،پاکستان میں امیر طبقے کیلئے اعلیٰ نوکریاں جبکہ غریب کا بچہ اچھی نوکری حاصل نہیں کر سکتا، ، یورپ میں امیر غریب کیلئے ایک سکول ایک سسٹم ہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ، جس قوم کا پیسہ چوری ہو وہ کبھی نہیں ترقی کرتی، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کا نظام ظلم و نا انصافی پر مبنی ہے، اڑھائی مرحلے کے گھر میں رہنے والے آج ارب پتی بن گئے ، جس کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں عوام ایسے لیڈروں کو کبھی ووٹ مت دیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دینہ میں جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:25

نیا پاکستان وہ  ہو گا جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا گیاتھا، نئے پاکستان ..
دینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان وہ پاکستان ہو گا جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا گیاتھا، نئے پاکستان میں کمزور کو اوپر آنے کا موقع ملے گا،ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق میسر ہوں گے،میرٹ لے کر آئیں گے،جنگل میں ایک شیرسارے جانوروں پر حملے کرتا ہے، سارے ہرن اتفاق سے شیر کو بھگا سکتے ہیں،یہاں ظلم کا نظام ہے ایلیٹ سسٹم بن گیا ہے،محنت کش ہمیشہ نیچے رہے گا لیکن اشرافیہ کیلئے سب کچھ ہے،پاکستان میں امیر طبقے کیلئے اعلیٰ نوکریاں جبکہ غریب کا بچہ اچھی نوکری حاصل نہیں کر سکتا، یہاں بارہ بارہ گھنٹے دو دو نوکریاں کر کے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں کھلا سکتے، یورپ میں امیر غریب کیلئے ایک سکول ایک سسٹم ہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں یہاں غریب کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ ، جس قوم کا پیسہ چوری ہو وہ کبھی نہیں ترقی کرتی، بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کا نظام ظلم و نا انصافی پر مبنی ہے، اڑھائی مرحلے کے گھر میں رہنے والے آج ارب پتی بن گئے ، جس کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں عوام ایسے لیڈروں کو کبھی ووٹ مت دیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو دینہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ واحد ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، بہت بڑا عظیم مقصد تھا کہ عظیم فلاحی ریاست بنانی تھی جو ساری دنیا کیلئے مثال بنی تھی، علامہ اقبال عظیم عالم جنہوں نے مغربی فلسفے سمجھتے،مغربی سوچ سمجھی اور پاکستان کا نظریہ دیا، علامہ اقبال نے بتایا کہ اسلام کیا ہے، اقبال نے بتایا کہ پاکستان کی ریاست مدینہ کی ریاست کی طرز پر بنی تھی، یہ وہ ملک نہیں جو بننا چاہیے تھے،غریب کا بچہ اوپر نہیں آ سکتا،امیر کیلئے ایک قانون اور غریب کیلئے دوسرا قانون ہے، غریب تعلیم حاصل کر کے اوپر نہیں پہنچ سکتا، وہ غریب والدین کی خدمت نہیں کر سکتا، اپنی بہنوں کی شادیاں نہیں کروا سکتا،یورپ میں امیر غریب کیلئے ایک سکول ایک سسٹم ہیں، پاکستان نے کتنے لوگ باہر نوکریوں کیلئے گئے ہیں، چونکہ وہاں محنت کا پھل ملتا ہے، یہاں مزدور جولائی کی گرمی میں مشکل کام کرتے ہیں،بارہ بارہ گھنٹے دو دو نوکریاں کر کے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں کھلا سکتے، یا انصاف نہیں ملتا،ملک میں سوا تین کروڑ بچے اردو میڈیم سکولوں میں پڑھتے ہیں، 22لاکھ دینی مدرسوں میں جبکہ صرف 8لاکھ بچے انگلش سکولوں میں جاتے ہیں، اس معاشرے میں محنت کرنے والوں کواوپر آنے کا موقع نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ٹیلنٹ موجود ہے،لیکن ظلم کے نظام کی وجہ سے ٹیلنٹ کو ضائع کیا جا رہا ہے،یہاں ظلم کا نظام ہے ایلیٹ سسٹم بن گیا ہے،محنت کش ہمیشہ نیچے رہے گا لیکن اشرافیہ کیلئے سب کچھ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان وہ پاکستان ہو گا جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا گیاتھا، نئے پاکستان میں کمزور کو اوپر آنے کا موقع ملے گا،میرٹ لے کر آئیں گے،ایسا تعلیمی نظام لائیں گے کہ سب کو اوپر آنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب خیبرپختونخوا میں حکومت سنبھالی تو سرکاری سکولوں میں صرف پچاس فیصد اساتذہ کام کر رہے تھے اور زیادہ تر اساتذہ کوکوٹے پر بھرتی کیا گیا تھا،صوبے کے تعلیمی نظام میں بہتری لے کر آئے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ پچھلے چار سال میں خیبرپختونخوا میں پہلی دفعہ ایک لاکھ بچے پرائیویٹ سکول چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں آ گئے،کے پی کے میں ستر گرائونڈ بنا چکے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد ہر یونین کونسل میں گرائونڈ بنائیں گے تا کہ ٹیلنٹ کو اوپر آنے کا موقع مل سکے، نئے پاکستان میں کرپشن ختم کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ یہاں پر اقتدار میں آنے کا مقصدپیسہ بنانا ہوتا ہے،اقتدار میں آ کرقوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، جس کے باعث قوم کے پاس ہسپتال،سکول بنانے اور انصاف مہیا کرنے کیلئے پیسہ نہیں بچتا۔ عمران خان نے کہا کہ جنگل میں ایک شیرسارے جانوروں پر حملے کرتا ہے، سارے ہرن اتفاق سے شیر کو بھگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے وسائل پاکستان میں ہیں شاید ہی کسی دوسرے ملک میں ہوں لیکن پاکستان کو زرداری اور شریفوں نے ہائی جیک کر رکھا ہے، انسانی معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، چھوٹا سا طبقہ عوام پر ظلم کر رہا ہے، پاکستان میں امیر طبقے کیلئے اعلیٰ نوکریاں جبکہ غریب کا بچہ اچھی نوکری حاصل نہیں کر سکتا، جس قوم کا پیسہ چوری ہو وہ کبھی نہیں ترقی کرتی، ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کا نظام ظلم و نا انصافی پر مبنی ہے، اڑھائی مرحلے کے گھر میں رہنے والے آج ارب پتی بن گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں عوام ایسے لیڈروں کو کبھی ووٹ مت دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات