پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے دائرتحفظ ماحولیات اور ناجائز تجاوزات خاتمہ سے متعلق رٹ منظور کر لی

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:25

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے دائرتحفظ ماحولیات اور ناجائز تجاوزات خاتمہ سے متعلق رٹ منظور کر لی ۔ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور شبنم نواز ایڈووکیٹ کی معیت میں11 سرکاری محکمہ جات کے خلاف یہ رٹ دائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے مدعیان عابد حسین اور انیلہ عامر ایڈووکیٹ نے وفاقی حکومت کو بذریعہ محکمہ مواصلات ، صوبائی حکومت خیبر پختونخوا ، کمشنر ہزارہ ، محکمہ واسا، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ٹی ایم اے ایبٹ آباد، کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد ، ضلع کونسل ایبٹ آباد، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، این ایچ اے اور فرانٹیئر ہائی وے اتھارٹی کو فریق بنایا ہے۔تاہم رٹ سماعت کیلئے آئندہ سماعت کی تاریخ فی الحال مقرر نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :