Live Updates

جمہوری نظام میں جلسوں اور جلوسوں کو روکا نہیں جاسکتا ہر سیاسی پارٹی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے ،

اسپیکر سندھ اسمبلی اگر عمران خان سندھ کے روایات کو توڑ کر سندھ میں آئیں گے تو ہم اپنے کارکنان کو کنٹرول نہیں کرسکیں گے

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں جلسوں اور جلوسوں کو روکا نہیں جاسکتا ہر سیاسی پارٹی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے لیکن سندھ میں آکر گالی گلوچ کی سیاست کسی صورت قبول نہیں جو بات عمران خان کو سمجھ میں نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی رہنما صفدر مٹھانی کے ساتھ تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ سندھ کی یہ روایت نہیں کہ خواتین کے خلاف بات کی جائے اگر عمران خان سندھ کے روایات کو توڑ کر سندھ میں آئیں گے تو ہم اپنے کارکنان کو کنٹرول نہیں کرسکیں گے، عمران خان سندھ میں سیاست کریں لیکن اسے ووٹ نہیں ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا جو کریڈٹ عمران خان لے رہے ہیں، نواز شریف کی نااہلی کے بعد پنجاب میں سیاسی خلا موجود ہیں جہاں نواز لیگ کی صوبائی حکومت وہ خلا پٴْر کرنے میں کوشاں ہے، پیپلز پارٹی کی بھی پنجاب میں ووٹ بینک ہے، گذشتہ عام انتخابات میں آر اوز کے الیکشن ہوئے جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کا مینڈنٹ چھینا گیا لیکن آئندہ عام انتخابات میں ہم پنجاب میں بھی سوئیپ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :