دعا ہے یہ سال امت مسلمہ کیلئے باعث رحمت ثابت ہو ، اس ماہِ مقدس کی اہمیت کی اہم وجہ خانوادہٴ رسولؐ کی وہ عظیم الشان قربانی ہے جس نے اسلام کی رگوں میں نیا خون اور حرارت پیدا کی،اس ماہ مبارک میں رُونما ہونے والے ان دو عدیم المثال واقعات نے ہمارے لیے زندگی بسر کرنے کے اصولوں کا تعین کردیا
ْصدر مملکت ممنون حسین کا اسلامی سالِ نو یکم محرم الحرام1439ہجری کے موقع پر قوم کے نام پیغام
جمعرات 21 ستمبر 2017 23:40
(جاری ہے)
یہ مہینہ ان چار مقدس مہینوں میں شمار ہوتا ہے جن کا ذکر قرآن پاک میں عزت اور توقیر والے مہینوں میں کیاگیا ہے۔
ہجری سال کی ابتدا سرکارِ دوعالم حضرت محمد ؐ اور ان کے جاں نثار اصحابؓ کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت سے ہوتی ہے جب انہوں نے کفارِ مکہ کے ظلم و ستم سے تنگ آکر اللہ تعالیٰ کے حکم سے اپنے گھربار چھوڑ کر اطاعتِ ربی کی عظیم مثال پیش کی، اس ہجرت کی بدولت انصار اور مہاجرین کے درمیان مواخات کا ایسا بے مثال رشتہ قائم ہوا جس کی بدولت امت ِ مسلمہ استحکام و اتحاد کا عملی نمونہ بن گئی۔انہوں نے کہا کہ اس ماہِ مقدس کی اہمیت کی دوسری اہم وجہ خانوادہٴ رسولؐ کی وہ عظیم الشان قربانی ہے جس نے اسلام کی رگوں میں نیا خون اور حرارت پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک عظیم مقصد کیلئے شہدائے کربلا نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر اسلام کی حرمت و تقدس کی حفاظت کی، اس ماہ مبارک میں رُونما ہونے والے ان دو عدیم المثال واقعات نے ہمارے لیے زندگی بسر کرنے کے اصولوں کا تعین کردیا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ خود غرضانہ مفادات، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسے قبیح عوامل سے دامن بچاتے ہوئے وطنِ عزیز اور امت مسلمہ میں اخوت و محبت، انسانیت کی فلاح و بہبود اور باہمی رواداری کو تعلیماتِ نبوی ؐ کی روشنی میں فروغ دے کر منشائے خداوندی اور اتباعِ نبوی ؐ کے حصول کے لیے جدوجہد کریں۔میری دعا ہے کہ رب ِ کریم اس مقدس مہینے کے فیوض وبرکات سے ہمیںنوازے اورہمیں باہمی محبت و یگانگت، صلہ رحمی اور دین اسلام کے رہنما اصولوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین‘‘متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.