رکن صوبائی اسمبلی مخدوم پیر سید افتخار حسین گیلانی کی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات

صوبے کی سیاسی ، ترقیاتی اور بہاولپور میں جاری عوامی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب‘ مخدوم پیر سید افتخار حسین گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ شمس محل اُوچ شریف نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی - ملاقات میں صوبے کی سیاسی ، ترقیاتی اور بالخصوص بہاولپور میں جاری عوامی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا -اس موقع پر مخدوم پیر سید افتخار حسین گیلانی نے گورنر پنجاب کو تاریخی اسلامی نادر کتب کا سیٹ بھی پیش کیا۔