پشین، مکان میں آتشزدگی ،ضروری دستاویزات اور جمع پونجی سمیت گھریلوں سامان جل کر خاکسترہوگیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:46

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) کلی تراٹہ میں واقع مکان میں آتشزدگی کے باعث ضروری دستاویزات اور جمع پونجی سمیت گھریلوں سامان جل کر خاکسترہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں واقع محلہ دولت آباد میں اول خان کے گھر میں اچانک آگ لگی جس سے گھر میں موجود ضروری دستاویزات جمع پونجی سمیت دیگر گھریلوں سامان جل کر راکھ ہوگیا فائربریگیڈ گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ مالک مکان اول خان نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آتشزدگی کے حوالے سے متعلقہ لیویز کو اطلاعی رپورٹ درج کرنے کی درخواست دی لیکن تاحال لیویز کی جانب سے رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :