قومی بچت سکیم نے اپنی تمام شاخوں کی آٹو میشن کر دی ہے، پہلے مرحلے میں 182 شاخوں میں آٹومیشن کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 142 شاخیں خود کار سسٹم پر لائی جائیں گی، فیز III کا پی سی ون

منظور ہو گیا ہے جس کے تحت دسمبر 2020ء تک مزید 150 شاخیں خودکار سسٹم میں لائی جائیں گی، کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین دوبارہ اپلائی کریں، انہیں ترجیح دی جائے گی،وزیر قانون زاہد حامد کا سینیٹ میں اظہا رخیال

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ قومی بچت سکیم نے اپنی تمام شاخوں کی آٹو میشن کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں 182 شاخوں میں آٹومیشن کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 142 شاخیں خود کار سسٹم پر لائی جائیں گی۔ فیز III کا پی سی ون منظور ہو گیا ہے جس کے تحت دسمبر 2020ء تک مزید 150 شاخیں خودکار سسٹم میں لائی جائیں گی۔

کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین دوبارہ اپلائی کریں، انہیں ترجیح دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو ایوان بالا میں سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی کے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے اپنے توجہ مبذول نوٹس میں کہا کہ ستمبر 2017ء کے آخر میں نیشنل سیونگز کے آٹومیشن پروجیکٹ فیز II کی بندش کی وجہ سے منصوبے میں مصروف 300 ملازمین جو متعلقہ شعبے میں مہارت رکھتے ہیں، اپنی ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ مذکورہ ملازمین کی خدمات اس منصوبے کے فیز III میں جس کی مستقبل قریب میں شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :