قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس، ملک محمد عزیز خان کمٹیی کے چیئرمین منتخب

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک محمد عزیز خان کو قائمہ کمٹیی کاچیئرمین منتخب کیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی نے کمیٹی کے ارکان کا خیرمقدم کرتے ہوئے چیئرمین کے انتخاب کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے کمیٹی کے چیئرمین کیلئے ملک عزیز خان کا نام تجویز کیا۔ ارکان اسمبلی نعیمہ کشور ، ملک اعتبار خان اور شائستہ پرویز نے تجویز کردہ نام کی تائید کی۔ کوئی دوسرا امیدوار نہ ہونے کے باعث ملک عزیز خان کو قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کاچیئرمین منتخب قراردے دیا گیا۔انتخاب کے بعد انہوں نے اجلاس کی صدارت کی اورممبران کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں ملک محمد عزیز خان کے علاوہ ملک اعتبار خان عائشہ پرویز، نعیمہ کشور خان اور طاہرہ اورنگزیب نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :