وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سےملاقات،

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:44

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس ..
نیویارک::(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-21 ستمبر-2017ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سےملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کےساتھ مسئلہ کشمیر بارے تبادلہ خیال کیا اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوجموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔

وزیراٰعظم نےاقوام متحدہ سےکشمیرکےلیےخصوصی نمائندہ کےتقررکامطالبہ کیاہے۔ وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر سمیت ایل اوسی پربھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ مذاکرات کے دروازے بند کررکھےہیں اوررواں سال بھارت600 بارسیزفائرکی خلاف ورزی کرچکاہے اور آج بھی ایل اوسی پربھارتی جارحیت سے4 افرادشہید ہوئے ہیں تاہم وزیراعظم اوریواین سیکرٹری جنرل کےدرمیان افغانستان کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا اوردونوں رہنماؤں کا افغانستان میں دیرپا امن کیلئے مذاکراتی عمل کی اہمیت پراتفاق کیا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اوربھارت کیلئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یو این سیکرٹری جنرل کا تمام مسئلے پر کہنا تھ اکہ پاکستان میرےدل کےبہت قریب ہے اور وہ پاکستان کامتعدد باردورہ کرچکے ہیں۔ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کے اقدامات کا عینی شاہد ہوں اوردہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں کا دل سے معترف ہوں

متعلقہ عنوان :