زلزلے کے بعد بچاؤ کی کوششوں میں مصروف میکسیکو کے کتے نے 52 افراد کی زندگیاں بچائیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 ستمبر 2017 23:45

زلزلے کے بعد بچاؤ کی کوششوں میں مصروف  میکسیکو کے کتے نے 52 افراد کی زندگیاں ..

میکسیکو کی نیوی میں کام کرنے والی کتیا، جسے فریدہ پکارا جاتا ہے، نے زلزلے کے بعد بچاؤ کی کاروائیوں میں حصہ لیتےہوئے درجنوں افراد کو بچایا ہے۔اپنے کیرئیر کےدوران فریدہ نے 53 افراد کو بچایا ہے جن میں سے 12 افراد جان لیوا صورتحال میں گھرے ہوئے تھے۔
فریدہ کو اس ماہ کے شروع میں  میکسیکو میں آنے والے 8.1 شدت کے زلزلے میں بھی بہت کام کرنا پڑا تھا اور اب پچھلے دنوں آنے والے زلزلے کے بعد اب تک بھی فریدہ لوگوں کو بچانے کےلیے سرگرم ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ زلزلے میں 245 افراد جان بحق اور 2 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حالیہ زلزلے میں فریدہ نے کتنے لوگوں کو بچایا ہے۔
فریدہ میکسیکن نیوی کے جانوروں کے ایک یونٹ میں کام کرتی ہے۔ فریدہ کے کام سے خوش ہوکر دنیا بھر کے لوگ اس کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں میکسیکو میں آنے والے زلزلے کے بعد میکسیکو  کے صدر نے بھی فریدہ کا شکریہ ادا کیا تھا اور اس کا تعارف کراتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ فریدہ ہے  جو  قومی اور بین الاقوام سطح پر  کئی  قدرتی آفات میں 52 لوگوں کو بچا چکی ہے۔

زلزلے کے بعد بچاؤ کی کوششوں میں مصروف  میکسیکو کے کتے نے 52 افراد کی زندگیاں ..