سابق صدر کے الزامات جھوٹ اور الزامات کا پلندہ ہے ، صرف بیانات دینے سے بے گناہی ثابت نہیں کی جاسکتی، رحمان ملک

جمعہ 22 ستمبر 2017 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے پرویز مشرف کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کے الزامات جھوٹ اور الزامات کا پلندہ ہے ، صرف بیانات دینے سے بے گناہی ثابت نہیں کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ پرویز مشرف بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالتوں کا سامنا کریں ۔ سابق وزیرداخلہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بے نظیر بھٹو کی فزیکلی سیکیورٹی کا انچارج نہیں رہا ۔ بی بی شہید کی سیکیورٹی کی ذمہ دار مشرف حکومت تھی ۔

متعلقہ عنوان :