رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیررسمی تعلیم پر توجہ وقت کی ضرورت ہے تعلیم سے لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں مدد ملتی ہے،سیکریٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر

جمعہ 22 ستمبر 2017 00:10

کوئٹہ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) سیکریٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر نے کہا ہے کہ رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیررسمی تعلیم پر توجہ وقت کی ضرورت ہے ۔تعلیم سے لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں مدد ملتی ہے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز جائیکا پروجیکٹ کے زیراہتمام بلوچستان میں نان فارمل ایجوکیشن کے حوالے سے منعقدہ پروگریس ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وفد کے سربراہی چیف ایڈوائزر جائیکا چی ہوہاشی (Ms. Chiho Ohashi) کررہے تھے۔ اجلاس میں سیکریٹری ہائر ایجوکیشن عبداللہ جان، سوشل ویلفیئر ڈائریکٹر سلمہ، پی پی آئی یو کے سید نثار آغا ڈپٹی چیف جائیکا پروجیکٹ عابد گل کے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ سماجی بہبود و جائیکا جاپان پروجیکٹ کے زیراہتمام بلوچستان میں غیررسمی تعلیم کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پروجیکٹ جائیکا اس وقت نو اضلاع میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس میں قلات، زیارت، ژوب، لورالائی، بولان، سبی، جعفرآباد، گوادر اور آواران شامل ہیں جبکہ دوسرے فیز میں چھ اضلاع میں شروع کرنے کا پروگرام ہے جس میں شیرانی، قلعہ عبداللہ، صحبت پور، خضدار، خاران اور لسبیلہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کی مانیٹرنگ کے لئے محکمہ تعلیم (ثانوی) کی خدمات درکار ہیں جس پر سیکریٹری تعلیم نے یقین دہانی کروائی کہ تعلیم کے فروغ جس میں رسمی اور غیررسمی دنوں کے لئے سہولیات بہم پہنچانے کے لئے محکمہ تعلیم اپنی سروسز مہیا کرتا رہے گا جبکہ اس حوالے سے ایک واضح اور مربوط پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ سیکریٹری تعلیم نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ غیر رسمی تعلیم کے فروغ کیلئے جائیکا جاپان کی کاوشیں قابل ستائش و قابل تقلید ہیںانہوں جائیکا جاپان کو اس حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ غیررسمی تعلیم کے ساتھ اگر طلباء کو فنی تعلیم میں بھی مہارت دلوائی جائے تو یہ ہمارے لئے بہترین ورک فورس تیار ہوگی جس سے ہم قابل اور ہنرمند افرادی قوت کو مختلف شعبہ جات میں کھپا سکیں گے کیونکہ چین پاکستان راہداری منصوبے کے تحت ہنرمند افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے جبکہ اس حوالے سے جائیکا جاپان پروجیکٹ متعلقہ محکمہ جات کی رہنمائی اور معاونت کریں۔

متعلقہ عنوان :