کسی بھی علاقے کی ترقی کے لئے امن وامان کا قیام نہایت ضروری ہے لورالائی ایک پر امن علاقہ ہے یہاں کے باشعور عوام کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون مثالی ہے ،محرم ا لحرام میںامن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ،ڈپٹی کمشنر لورالائی داؤ د خان خلجی

جمعہ 22 ستمبر 2017 00:10

کوئٹہ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی داؤ د خان خلجی نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کے لئے امن وامان کا قیام نہایت ضروری ہے لورالائی ایک پر امن علاقہ ہے۔ یہاں کے باشعور عوام کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون مثالی ہے۔ محرم ا لحرام میںامن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ایس ایس پی لورالائی نور محمد بڑیچ، اسسٹنٹ کمشنر بوری میر باز مری ،ایڈیشنل ڈپٹی کشنر اعجاز احمد ،ایکسین واپڈا امان اللہ خان ،چیف آفسر میونسپل کمیٹی لورالائی محمد ارباب ،ایم ایس سول ہسپتال لورالائی ڈاکٹر نصراللہ خان ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور شبوزئی ،انچارج سول ڈیفنس عبد القدوس ،اور شیعہ کمیونٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلعی سطح پر ڈٰ ی سی آفس لورالائی اورتحصیل کی سطح پر لیویز لائن اور پولیس اپنے طور پر کنٹرول روم کا قیام عمل میں لائیں گے ۔امام بارگاہ کے نزدیکی گلیوں کی صفائی، پولیس و لیویز نفری کی تعیناتی ،اور ضروری مشینری ،ایمبولینس اور ادویات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کشنر لورالائی داود خان خلجی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت قانون نافذکرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی اور غفلت نا قابل برداشت ہے۔لورالائی ضلع میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے کسی کو بھی اس روایتی امن کو تہ وبالا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور محرم الحرام کے دوران اس کو برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :